سالانہ امرناتھ یاترا : 8796یاتریوں پر مشتمل نواں قافلہ جموں سے کشمیر روانہ
سالانہ امرناتھ یاترا 2026 کے سلسلے میں جمعہ کی صبح جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے نویں قافلے کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان امرناتھ گپھا کے لیے روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس قافلے میں 8,796 یاتری شامل ہیں، جو 354 گاڑیوں کے ذریعے بالتل اور پہلگام کے بیس کیمپوں کی جانب روانہ ہوئے۔
حکام کے مطابق روانہ ہونے والے یاتریوں میں 3,450 یاتری بالتا ل روٹ جبکہ 5,346 یاتری پہلگام روٹ سے گپھا کی یاترا انجام دیں گے۔ قافلے میں ہلکی اور بھاری دونوں اقسام کی گاڑیاں شامل تھیں، جنہیں فول پروف سیکورٹی حصار میں منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق یاترا کو محفوظ، پ±رامن اور منظم انداز میں جاری رکھنے کیلئے کثیر سطحی سیکورٹی گرڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس میں سول انتظامیہ، جموں و کشمیر پولیس، مختلف سیکورٹی فورسز اور امرناتھ شرائن بورڈ کے درمیان قریبی تال میل کے ساتھ تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یاتریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments are closed.