وزیر داخلہ کا عمر عبد اللہ کو ٹیلی فون ،بارشوں کے بعد موجودہ صورتحال کی جانکاری لی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر میں جاری شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور مرکز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے گفتگو کے دوران جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے عوامی تحفظ، امدادی سرگرمیوں اور انتظامیہ کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ذرائع کے مطابق امیت شاہ نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو یقین دلایا کہ قدرتی آفات یا خراب موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت جموں و کشمیر انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون اور ضروری وسائل فراہم کرے گی تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Comments are closed.