ڈائریکٹر نیوز دوردرشن کیندر سرینگر قاضی سلمان کی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات
دوردرشن کیندر سرینگر کے ڈائریکٹر نیوز قاضی سلمان نے نے جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قاضی سلمان نے لیفٹنٹ گورنر کو دوردرشن کیندر سرینگر کی جانب سے عوامی مفاد میں نشر کیے جا رہے مختلف پروگراموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بالخصوص ”نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان“ کے تحت منشیات کے مضر اثرات سے عوام، خصوصاً نوجوانوں کو آگاہ کرنے، منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک بنانے کے مقصد سے چلائی جا رہی خصوصی نشریاتی مہم پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس موقع پر مختلف مرکزی اور جموں و کشمیر حکومت کی عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اسکیموں، ترقیاتی پروگراموں اور بیداری مہمات کو عوام تک مو¿ثر انداز میں پہنچانے کے لیے دوردرشن کیندر سری نگر کی جانب سے کی جانے والی نشریاتی کاوشوں سے بھی لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا۔
Comments are closed.