پولیس سربراہ کا دورہ شوپیان ، جاری آپریشن کا جائزہ لیا
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نلین پربھات نے بدھ کے روز ضلع شوپیاں کا دورہ کر کے وہاں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے وکٹر فورس، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس (جے کے پی) کے سینئر افسران کے ساتھ آپریشن کی پیش رفت، سکیورٹی صورتحال اور مختلف فورسز کے درمیان باہمی رابطے کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سینئر افسران نے ڈی جی پی کو آپریشن کی موجودہ صورتحال، فورسز کی تعیناتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی پی نلین پربھات نے تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان مو¿ثر ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی جا رہی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے چوکس رہنا، باہمی تعاون اور آپریشنل تیاری ناگزیر ہے۔
Comments are closed.