دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں نمایاں تبدیلی / نتن نبن
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور اب یہ خطہ دہشت گردی یا بدامنی کے بجائے ترقی، امن اور اپنی شاندار ثقافتی وراثت کی وجہ سے پہچانا جا رہا ہے کی بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اور خواتین، جنہیں ماضی میں مختلف انداز سے دیکھا جاتا تھا، آج اپنی محنت، صلاحیت اور عزم کے بل بوتے پر نئی شناخت قائم کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
دورے جموں کشمیر کے دوران جموں میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموں میں میڈیا نمائندوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر ترقی، امن اور ثقافتی شناخت کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا ” طویل جدوجہد اور مسلسل کوششوں کے بعد ہم دفعہ 370 سے جموں و کشمیر کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئے، جو یہاں کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوا ہے“۔
انہوں نے کہا کہ چند برس قبل دنیا جموں و کشمیر کو ایک مختلف زاویے سے دیکھتی تھی، تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کے تاریخی فیصلوں کے بعد آج یہ خطہ بھارت کا اٹوٹ حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی، امن اور اپنی بھرپور ثقافتی شناخت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔بی جے پی صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی قدیم تہذیب، ثقافت اور تاریخی ورثے کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اور خواتین، جنہیں ماضی میں مختلف انداز سے دیکھا جاتا تھا، آج اپنی محنت، صلاحیت اور عزم کے بل بوتے پر نئی شناخت قائم کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
Comments are closed.