پولیس سربراہ کا دورہ ادھم پور اور بھگوتی نگر بیس کیمپ ؛ امرناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیا

جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے جموں کے ادھم پور کا دورہ کرکے جاری سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر قومی شاہراہ پر سیکورٹی، ٹریفک نظم و نسق اور یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران پولیس سربراہ پربھات نے ا±دھم پور پولیس، مرکزی مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی، جو یاترا روٹ پر مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

انہوں نے سیکورٹی انتظامات، نگرانی کے نظام، ٹریفک کی روانی اور یاتریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر نلین پربھات نے یاترا کے پ±رامن اور منظم انعقاد کے لیے مختلف سیکورٹی و سول ایجنسیوں کے درمیان مو¿ثر تال میل، پیشہ ورانہ صلاحیت اور اہلکاروں کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں کے باعث یاترا خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

انہوں نے اس موقع پر افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ مسلسل چوکس رہیں، سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط بنائیں اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔پولیس سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پولیسنگ کا محور عوامی خدمت ہونا چاہیے اور یاتریوں کو ہر ممکن سہولت، رہنمائی اور محفوظ ماحول فراہم کرنا تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے محفوظ، پ±رامن اور بلا رکاوٹ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز، پولیس اور سول انتظامیہ پوری مستعدی اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں، اور یہی مربوط حکمت عملی یاترا کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Comments are closed.