امرناتھ یاترا: ریکارڈ 8815یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ کشمیر کی جانب رواں دواں
سالانہ امرناتھ یاترا کے چھٹے قافلے میں منگل کے روز ریکارڈ 8815یاتری جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے وادی کشمیر کی جانب روانہ ہوئے، جو موجودہ یاترا سیزن میں ایک ہی دن میں روانہ ہونے والا سب سے بڑا قافلہ ہے۔
حکام کے مطابق یاتریوں کو سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت 363 گاڑیوں کے قافلے میں بالتل اور پہلگام کے بیس کیمپوں کی طرف روانہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 3,989 یاتری 181 گاڑیوں میں صبح 3:35 بجے بالتال راستے کیلئے روانہ ہوئے جبکہ 4,826 یاتری 182 گاڑیوں میں صبح 4:08 بجے روایتی پہلگام راستے کی جانب روانہ کیے گئے۔
حکام کے مطابق اس قافلے میں 5,831 مرد، 2,193 خواتین، 30 بچے، 598 سادھو، 131 سادھویاں، ایک کم عمر سادھو اور 31 غیر ملکی مرد یاتری شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قافلے میں 172 بسیں، 58 میڈیم موٹر وہیکلز ، 130 لائٹ موٹر وہیکلز اور 3 دو پہیہ گاڑیاں شامل تھیں۔
دریں اثنا، حکام کے مطابق 3 جولائی سے شروع ہونے والی 57 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا میں زائرین کی آمد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یاترا کے ابتدائی چار دنوں کے دوران گھپا 86 ہزار سے زائد عقیدت مند حاضری دے کر درشن کر چکے ہیں۔
Comments are closed.