تھاتھری، ڈوڈہ میں ایک بار پھر اچانک سیلاب، قومی شاہراہ بند، لاکھوں کی املاک کو نقصان
ضلع ڈوڈہ کے تھاتھری علاقے میں منگل کو ایک بار پھر اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر املاک کو نقصان پہنچا جبکہ معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ تھاتھری قصبے میں کئی رہائشی اور تجارتی ڈھانچوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی املاک متاثر ہوئی ہیں۔
سیلاب کے باعث قومی شاہراہ بھی بند ہوگئی، جس سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ شاہراہ سے ملبہ ہٹانے اور رابطہ سڑکیں بحال کرنے کے لیے بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ آمد و رفت اور معمولاتِ زندگی کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع ڈوڈہ میں پریم نگر کے مقام پر اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث سڑک بند ہوگئی تھی، جس سے علاقے کا زمینی رابطہ متاثر ہوا تھا۔
Comments are closed.