جموں و کشمیر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز / بی جے پی صدر

بی جے پی کے قومی صدر نتن نبن دو روزہ دورے پر جموں پہنچے جہاں جموں ہوائی اڈے پر پارٹی کارکنوں اور رہنماو¿ں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج ترون چھگ بھی موجود تھے۔

جموں کے مضافاتی علاقے مشر یوالہ میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نتن نبن نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے دفعہ 370 کو منسوخ کیا، جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کا بھارت کے ساتھ مکمل انضمام ممکن ہوا۔انہوں نے کہا”ایک وقت تھا جب سرینگر کے لال چوک میں پاکستانی پرچم لہرائے جاتے تھے، لیکن آج اسی مقام پر بھارت کا ترنگا پوری شان سے لہرا رہا ہے۔

یہی وہ تبدیلی ہے جو وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں آئی ہے“۔بی جے پی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور قومی یکجہتی کو فروغ ملا ہے اور مرکز کی پالیسیوں کے باعث خطے میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔اس سے قبل نتن نبن دو روزہ دورے پر جموں پہنچے جہاں جموں ہوائی اڈے پر پارٹی کارکنوں اور رہنماو¿ں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹر ی اور جموں و کشمیر کے انچارج ترون چھگ بھی موجود تھے

Comments are closed.