گرمی کی تپیش :34.4ڈگری کے ساتھ سرینگر میں دن انتہائی گرم ترین درج

وادی کشمیر میں گرمی کی تپش جاری ہے اور اتوار کو ایک بار پھر گرم ترین دن درج ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں جاری ریکارڈ گرمی کے بیچ سرینگر میں ایک بار پھر گرم ترین درج ہوا جس دوران دن کا درجہ حرارت 34.4ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ جموں میں 36.4ڈگری سیلشس کے ساتھ گرم ترین دن درج ہوا ۔

ادھر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی دن انتہائی گرم ہو رہے ہیں اور محکمہ موسمیات نے 06جولائی تک گرمیاں مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ایک بار پھر دن میں شدید گرمی ریکارڈ ہوئی اور دن کا درجہ حرارت 34.4ڈگری کو چھو گیا ۔محکمہ موسمیات نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 34.4ڈگری سیلشس ، جموں میں 36.5، قاضی گنڈ میں 33.0اور پہلگام میں 28.9ڈگری سیلشس درج ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں دن کا درجہ حرارت 25.4ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔

سرینگر میں موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار احمد نے کہا کہ یاترا کے محور سمیت جموں و کشمیر بھر میں موسم 6جولائی تک گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کی رات سے تبدیلی کی توقع ہے، کچھ مقامات پر درمیانے سے بھاری بارش اور وادی کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، شوٹنگ پتھر اور مٹی کے تودے گر سکتے ہیں، خاص طور پر رات گئے، صبح سویرے یا شام کے اوقات میں۔ کبھی کبھار واضح وقفوں کے ساتھ دن کے وقت زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، لیکن موسم سے متعلق رکاوٹوں کا خطرہ دن کی روشنی کے اوقات کے باہر زیادہ رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بارش سے وادی میں جاری ہیٹ ویو سے عارضی طور پر راحت مل سکتی ہے۔ ادھر آئی ایم ڈی اور مقامی حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے اور بروقت ایڈوائزری جاری کریں گے۔

Comments are closed.