سالانہ امرناتھ یاترجاری :پہلے دو دنوں میں 26 ہزار سے زائد یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا / صوبائی کمشنر

سالانہ امرناتھ یاترا 2026 کامیابی اور پ±رامن ماحول میں جاری ہے اور یاترا کے پہلے دو دنوں کے دوران 26 ہزار سے زائد یاتریوں مقدس گپھا میں حاضری دے کر درشن کر چکے ہیں کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرگ نے کہا ہے کہ یاتریوں کی سلامتی، سہولت اور بہتر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور یاترا کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

سرینگر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرگ نے کہا کہ 3 جولائی سے پہلگام اور بالتل کے دونوں روایتی راستوں سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ، امرناتھ شرائن بورڈ (SASB)، پولیس، صحت، بجلی، جل شکتی، دیہی ترقی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمے یاترا کے کامیاب انعقاد کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے لیے راستوں پر رہائش، طبی سہولیات، پینے کے صاف پانی، آرام گاہیں، بیت الخلاء، بجلی و روشنی، صفائی ستھرائی، ڈیزاسٹر رسپانس ٹیمیں، ایمرجنسی طبی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ہر عقیدت مند محفوظ اور آرام دہ ماحول میں مقدس گپھا تک پہنچ سکے۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق یاترا کی مقررہ گنجائش (Carrying Capacity) پر سختی سے عمل کر رہی ہے تاکہ راستوں پر غیر ضروری بھیڑ سے بچا جا سکے اور یاتریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کیلئے 15 اپریل 2026 سے آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا تھا اور صرف وہی یاتری یاترا کے اہل ہیں جنہوں نے مقررہ طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن مکمل کی ہے اور لازمی طبی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر شرائط پوری کی ہیں۔

Comments are closed.