پنجاب کا یاتری سونہ مرگ ہوٹل میں مردہ پایا گیا، تحقیقات جاری
سالانہ امرناتھ یاترا کی شروعات کے ساتھ ہی پہلے یاتری کی موت درج ہوئی ۔ حکا م کے مطابق پنجاب کا 40 سالہ یاتری جمعہ کے روز سونہ مرگ کے ایک ہوٹل میں مردہ پایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ متوفی یاتری کی شناخت نریندر کمار ولد پرمندر کمار، ساکن ضلع برنالہ، پنجاب کے طور پر ہوئی ہے، جو امرناتھ یاترا کیلئے کشمیر آیا تھا۔حکام نے بتایا کہ نریندر کمار اپنے ہوٹل کے کمرے میں بے ہوش حالت میں پایا گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ منتقل کیا گیا۔
تاہم ڈاکٹروں نے ضروری میڈیکو لیگل کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے بی این ایس ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور اصل سبب جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
Comments are closed.