راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ، فوج کا جے سی او زخمی
ضلع کے جھنگڑ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب معمول کی گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوج کی ایک ٹیم جھنگڑ کے اگلے مورچوں میں علاقے کی نگرانی اور سرچ آپریشن کے تحت معمول کی گشت کر رہی تھی۔
گشت کے دوران اچانک بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک جے سی او زخمی ہوگیا۔زخمی افسر کی شناخت نائب صوبیدار ہتیشور گوگوئی، جو 14 آسام رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں، کے طور پر ہوئی ہے۔دھماکے کے فوراً بعد ساتھی فوجیوں نے امدادی کارروائی انجام دیتے ہوئے زخمی افسر کو قریبی فوجی طبی مرکز منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
بعد ازاں انہیں مزید بہتر علاج کیلئے کمانڈ اسپتال ادھم پور ریفر کر دیا گیا۔
Comments are closed.