رواں سال میں پہلی بار کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

سال رواں میں پہلی بار کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 183.50 روپے کی کمی کر دی گئی ۔سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق اب 19 کلوگرام کا کمرشل ایل پی جی سلنڈر 2,930 روپے میں دستیاب ہوگا۔

گزشتہ ماہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 3,113 روپے تک پہنچ گئی تھی، جو اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔

حکام کے مطابق مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں رواں سال کمرشل گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اب پہلی بار ان نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔تیل کمپنیاں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو گزشتہ ماہ کے اوسط عالمی نرخوں کی بنیاد پر کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں پر نظرثانی کرتی ہیں۔دریں اثنا، گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی موجودہ قیمت 942 روپے برقرار رکھی گئی ہے، جس میں آخری بار 7 جون کو 29 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Comments are closed.