سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز : لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر جموں سے روانہ کیا

امرناتھ یاترا کا باضابطہ آغاز جمعرات کو اس وقت ہوا جب جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر سخت اور کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

پہلے قافلے میں مجموعی طور پر 4,822 یاتری شامل ہیں، جو 259 گاڑیوں کے ذریعے بالتل اور پہلگام کے بیس کیمپوں کی جانب روانہ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2,510 یاتری روایتی پہلگام راستے سے جبکہ 2,312 یاتری مختصر بالتل راستے سے یاترا کریں گے۔

پہلے قافلے میں 3,707 مرد، 816 خواتین، 16 بچے، 246 سادھو اور 37 سادھویاں شامل ہیں۔

قافلے میں 106 بسیں، 39 میڈیم موٹر گاڑیاں (ایم ایم ویز)، 111 لائٹ موٹر گاڑیاں (ایل ایم ویز) اور 3 دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں

Comments are closed.