موسمی قہر سامانیاں : لولاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 سالہ نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی
لولاب کے چندی گام علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب اتوار کی شام آسمانی بجلی گرنے سے ایک 23 سالہ نوجوان کی جان چلی گئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
نمائندے کے مطابق دو نوجوان جن کی شناخت عابد رحیم گنائی (23) ولد عبدالرحیم اور فیضان رحمان ڈار (24) ولد عبدالرحمٰن ساکنان چندی گام لولاب خراب موسمی حالات کے دوران آسمانی بجلی گرنے کی زد میں آگئے۔حکام نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوگام پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے عابد رحیم گنائی کو پہنچنے پر مردہ قرار دیا۔
زخمی نوجوان فیضان رحمان ڈار کو بعد ازاں جدید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندواڑہ ریفر کر دیا گیا۔ادھر واقعہ کی خبر پھلتے ہی علاقے میں خوف کا ماحول پھیل گیا جبکہ لوگ سہم کررہ گئے ۔
Comments are closed.