وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ممبر پارلیمنٹ اِنجینئر رشیدکی رہائش گاہ پرجاکر اِظہارِ تعزیت کیا
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ممبر پارلیمنٹ اِنجینئر رشید اور رُکن قانون ساز اسمبلی لنگیٹ خورشید احمد شیخ کی رہائش گاہ پر جا کر اُن کے والد خضر محمد شیخ کے اِنتقال پر دلی اِظہارِ تعزیت کی جو گزشتہ ہفتے طویل علالت کے بعد اِنتقال کر گئے تھے۔
خضر محمد شیخ نے85 برس کی عمرمیں نئی دہلی کے آل اِنڈیا اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آئی آئی ایم ایس ) میں آخری سانس لی جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر جاوید احمد ڈار،ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا چودھری محمد رمضان، متعدد اراکین اسمبلی اور دیگر معزز ین بھی تھے ۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے ساتھ وقت گزارا اور اس سانحہ پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااِظہارکیا۔
وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون اورسوگوار کنبے کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت وصبر کے لئے دعاکی۔
Comments are closed.