فوجی سربراہ کا دورہ جموں کشمیر ، پیر پنجال خطے کی سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
جنرل دھیراج سیٹھ نے پیر پنجال خطے میں لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پونچھ، راجوری اور سندربنی سیکٹروں میں موجود فوج کی وائٹ نائٹ کور کی سیکورٹی صورتحال، انسدادِ شورش (کاو¿نٹر انسرجنسی) گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف کو خطے میں بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال، فوجی تعیناتیوں، جدید نگرانی کے نظام ،سرحدی علاقوں میں اختیار کی گئی نئی تکنیکی اختراعات، انٹیگریٹڈ آپریشنل ریڈینس اور مجموعی دفاعی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اعلیٰ فوجی حکام نے جنرل دھیراج سیٹھ کو بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر موجود فوجی دستے ہر ممکن چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور سرحدی علاقوں میں چوبیس گھنٹے نگرانی، انٹیلی جنس اشتراک اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔
آرمی چیف نے اس موقع پر جاری بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں سرحدی علاقوں میں سڑکوں، فوجی تنصیبات اور دیگر ضروری سہولیات کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔دورے کے دوران جنرل دھیراج سیٹھ نے بھارت کے سرحدی دیہات، جنہیں ”فرسٹ ولیج آف انڈیا “قرار دیا جاتا ہے، میں مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے فوج کی جانب سے جاری عوام دوست اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
Comments are closed.