مرکز نے این سی بی چیف انوراگ گرگ کی میعاد اگلے سال جولائی تک بڑھا دی

مرکزی سرکار نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سربراہ انوراگ گرگ کی میعاد کو اگلے سال جولائی تک بڑھا دیا ہے

اس ضمن میں پرسنل وزارت کے حکم کے مطابق مرکز نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سربراہ انوراگ گرگ کی میعاد کو اگلے سال جولائی تک بڑھا دیا ہے۔
گرگ، ہماچل پردیش کیڈر کے 1993 بیچ کے انڈین پولیس سروس کے افسر کو ستمبر 2024 میں این سی بی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔
ان کا دور رواں سال 23 مئی کو ختم ہونا تھا۔

21 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ڈی جی، این سی بی کے طور پر گرگ کی ڈیپوٹیشن میعاد میں 23 مئی 2026 سے آگے 31 جولائی 2027 تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

Comments are closed.