ترال میں ٹریکٹر الٹنے سے 10سالہ لڑکا جاں بحق ، آبائی علاقے میں ماتم
ترال کے سیمو علاقے میں جمعہ کو اسکول کے قریب ایک ٹریکٹر الٹنے سے المناک حادثہ میں ایک 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا
اطلاعات کے مطابق بچہ ٹریکٹر پر بیٹھا تھا جو اسکول کے قریب ڈھلوان پر کھڑا تھا۔ گاڑی کو سٹارٹ کرنے یا منتقل کرنے کی کوشش کے دوران اچانک ٹریکٹر الٹ گیا جس سے لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔جس کے بعد وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھا
بچے کی شناخت سلیم احمد گنائی ولد عبد ل سلام گنائی ساکن سیمو ترال کے بطور ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
Comments are closed.