رام باغ سرینگر میں موٹر سائیکل حادثہ میں دو نوجوان شدید زخمی
سرینگر کے رام باغ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان شدید طو رپر زخمی ہو گئے
حکام کے مطابق رام باغ میں خواتین پولیس اسٹیشن کے قریب سڑک کے کنارے دو موٹر سائیکل سواروں کو پڑا پایا گیا
جس کے بعد دونوں کو مقامی لوگوں نے علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے
Comments are closed.