وزراءکی کونسل کے ساتھ نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی / وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی وزراءکی کونسل کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی جہاں انہوں نے ”زندگی اور کاروبار کرنے میں آسانی“کو فروغ دینے کے لیے نقطہ نظر اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جمعرات کی شام کی میٹنگ میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے مشترکہ خواب کو پورا کرنے کے لیے مزید اصلاحات کیسے کی جائیں۔

مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ” کل وزراءکی کونسل کی ایک نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی۔ ہم نے زندگی کی آسانی اور کاروبار میں آسانی فروغ دینے اور وکست بھارت کے ہمارے مشترکہ خواب کو پورا کرنے کیلئے مزید اصلاحات کرنے سے متعلق نقطہ نظر اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کیا۔

چار گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں تمام کابینہ وزراء، وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) اور وزرائے مملکت نے شرکت کی۔
اس سال کونسل کا یہ پہلا اجلاس تھا۔

Comments are closed.