بڈگام کی سوکھ ناگ ندی میں کمسن بچہ ڈوب کر لقمہ اجل

بڈگام ضلع میں بدھ کی شام آری زال کے واچو گنڈ علاقے میں سات سالہ بچہ سوکھ ناگ ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

معصوم بچے کی شناخت محید ولد ظہور احمد لون کے بطور ہوئی ہے ۔ مقامی اطلاعات کے مطابق بچہ مبینہ طور پر سکھ ناگ ندی میں پھسل کر پانی میں غر قاب ہو گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر لڑکے کو نکالنے کی کوششیں شروع کیں اور بعد میں اسے بے ہوشی کی حالت میں ندی سے باہر نکالا۔حکام نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments are closed.