وزیر اعلیٰ کے مشیر نے نئے اسمبلی کمپلیکس کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائز ہ لیا

جموں/20مئی

وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے آج جموں میں نئے قانون ساز کمپلیکس کے سائٹ پر جامع جائزہ لیا۔

دورے کا مقصد جاری تعمیراتی کاموں کا معائینہ کرنااور یہ یقینی بنانا تھا کہ عمل آوری ایجنسی عالمی معیار کے مطابق قانون سازی کی مو¿ثر کارکردگی اور اِفادیت کے لئے جدیدترین بنیادی ڈھانچے کی تمام سہولتیں اَپنائے۔ ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈبلیو ڈِی (آر اینڈ بی) پروجیکٹ ڈویژن دوم نے منصوبے کا جائزہ، ہر فلور پر بننے والی سہولیات ، اسمبلی ہال کی بڑھائی گئی نشستوں کی گنجائش، مرکزی ہال کی تعمیر، بیرونی فنشنگ وغیرہ کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔
دورے کے دوران مشیرموصوف نے مرکزی اسمبلی ہال، اِنتظامی چیمبروںز اورآس پاس کے عوامی افادیت کی جگہوں کا معائینہ کیا۔اُنہوںنے یونین ٹیریٹری میں جمہوری ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے عمل آوری ایجنسی کو باقی ماندہ تکمیلی کاموں میں تیزی لانے اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید کمپلیکس کی بروقت تکمیل مستقبل کی جمہوری کارروائیوں کے احسن اِنعقاد اور عوامی نمائندوں کی سہولیت کے لئے بہت ضروری ہے۔
اُنہوں نے معائینے کے دوران کہا،”مضبوط بنیادی ڈھانچہ مو¿ثر طرز ِحکمرانی کی بنیاد ہے۔ یہ نیا کمپلیکس محض ایک عمارت نہیں بلکہ جمہوری اَقدار کی علامت ہے جسے اعلیٰ معیار کے ساتھ جلد مکمل کیا جانا چاہیے۔“
ناصر اسلم وانی نے پی ڈبلیو ڈِی (آر اینڈ بی) جموں اور محکمہ میکنیکل اِنجینئرنگ کے سینئر اِنجینئروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے منصوبے کی ساختی اور تکنیکی خصوصیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے حکام کو کمپلیکس میں جدید آئی ٹی اِنفراسٹرکچر، جدید صوتی نظام، بہتر سکیورٹی سسٹمز اور اِی۔ودھان جیسی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
مجوزہ نیا قانون ساز کمپلیکس عوامی نمائندوں کے لئے ایک قابل رَسائی، ماحول دوست اور تکنیکی طور پر جدید ماحول فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں اِی۔وِدھان جیسی سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی۔ اِنتظامیہ کا مقصد تیز رفتار تکمیل کے ذریعے نمائندوں کے لئے بہتر ورکنگ ماحول فراہم کرنا ہے۔
اِس موقعہ پر مشیر موصوف کے ہمراہ سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران بھی تھے۔
بعد میں ناصر اسلم وانی نے چیف اِنجینئر پی ڈبلیو ڈِی (آر اینڈ بی) جموں راجیش آگستم، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر، چیف میڈیکل آفیسر جموں اور دیگر سینئر اَفسران کے ہمراہ جموں میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی معائینہ کیا۔
دورے کے دوران مشیرموصوف نے جموں کے چوتھے توی پُل تک اپروچ روڈکی مستقل بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ سینئر اَفسران نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو 14.59 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے الاٹ کیا گیا ہے جس کی تکمیل 12 ماہ کی مقررہ مدت ہے۔ اس بحالی کے کام کا مقصد علاقے میں رابطے کو بہتر بناکر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔

Comments are closed.