امن و امان کے خطرات اورہشت گردی کی نوعیت بدل چکی ہے ، ہمیں ہر وقت چوکس رہنا چاہیے/ منوج سنہا

جموں/20مئی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں و کشمیر پولیس کے نئے تعینات کانسٹیبلوں میں تقرری نامے تقسیم کئے۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے نئے بھرتیوںپر زور دیا کہ وہ مادرِ وطن کی یکجہتی اور سا لمیت کے تحفظ کے لئے خود کو وقف کریں اور اس فورس کی عظیم روایات کو مزید مضبوط بنائیں۔
اُنہوں نے کہا،”ہمیں ہر وقت چوکس اور مستعد رہنا چاہیے۔ امن و امان کے خطرات اوردہشت گردی کی نوعیت بدل چکی ہے جس کے پیش نظر مسلسل چوکسی اور ان خطرات پر نظر رکھنا ضروری ہے جو بظاہر نظر نہیں آتے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والوں کو بطورِ ٹیم کام کرنا ہوگاکیوں کہ جموںوکشمیر کو درپیش خطرات مختلف ایجنسیوںکے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
اُنہوں نے کہا، ”جب ہم معلومات کا اِشتراک کرتے ہیں،مل کر حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں اور دشمن کا سامنا ایک ساتھ کرتے ہیں،تو ہم ایسی صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں جو کوئی ایک ادارہ تنہا نہیں بناسکتا ۔ ہندوستان نے ہمیشہ پُرامن بقائے باہمی، باہمی خیر سگالی اور مخلصانہ دوستی کی اَقدار کو اَپنایا ہے لیکن ہمارا سامنا ایک ایسے پڑوسی سے ہے جو دنیا میں دہشت گردی کے منبع کے طور پر جانا جاتا ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے نئے بھرتی شدہ کانسٹیبلوں کو قومی سلامتی کی کی فرنٹ لائن پر مستعدی سے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ دہشت کے خطرات کو ختم کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہر فرد کو عزم اور مو¿ثریت کے ساتھ جموں و کشمیر کو خوف اور دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی خود بخود برقرار نہیں رہتی بلکہ اسے مالی وسائل، نیٹ ورکس اور سپورٹ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا، ”قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں فنڈنگ کے ذرائع کا سراغ لگا کر انہیں ختم کرنا ہوگا۔ ہر نیٹ ورک کی نشاندہی کرکے ہر سپورٹ سسٹم کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہوگا۔“
اُنہوںنے متنبہ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کو بنیادی پولیسنگ کے طریقہ¿ کار کو بھی اپنانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا،”امن وامان کے معاملات میں بیٹ پولیسنگ اِنتہائی مو¿ثر ثابت ہوتی ہے۔ جب ایک بیٹ کانسٹیبل یہ عزم کر لے کہ اس کے دائرہ اختیار میں کوئی جرم نہیں ہوگا اور عوامی زمینوں پر ناجائز قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا، تو ایسا عزم لازمی طور پر نتائج دیتا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام نئے بھرتی ہونے والے اس عظیم ورثے کے امین ہیں اور اسے مزید استوار کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی ہر وردی ملک کی تاریخ میں جرا¿ت، عزم اور مقصد کی ایک داستان سناتی ہے۔
اُنہوں نے کہا،”جب بھی آپ یہ وردی پہنیں، یاد رکھیں کہ آپ اس کی عظیم روایت میں ایک فخریہ باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے دفاع اور خدمت کے اصولوں پر فخر کریں کیوں کہ یہی آپ کی ذِمہ داری اور عزت کی بنیاد ہیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر پولیس کی جاری ’نشہ مُکت جموں کشمیر مہم ‘کے دوران منشیات کے سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف تیز رفتار اور مو¿ثر کارروائی کے لئے بھی سراہنا کی۔
اُنہوں نے کہا،”جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کی ترسیل کے راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے دِنوں میں سخت اقدامات کئے جائیں گے اور بڑی کامیابیاں حاصل ہوں گی۔“
جموں و کشمیر پولیس فورس میں زائد از 3,200 نئے کانسٹیبل شامل کئے گئے۔

Comments are closed.