بارہمولہ میں ژالہ باری سے نقصان :متاثرین کو ہر ممکن معاوضہ فراہم کیا جائےگا / جاوید ڈار

مجید شیری

قہر آنگیز ژالہ باری سے کسانوں اور باغ مالکان کو ہوئے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ وزیر جاوید احمد ڈار نے کہا کہ قدرتی آفات کا ہم نے ہمیشہ سامنے کیا ہے اور کہا کہ حکومت نے کارپ انشورنس اسکیم کو جلد ہی لاگو کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ہونے والے نقصان کا مکمل تخمینہ لگا کر انہیں مکمل معاوضہ فراہم کیا جائے گا ۔

ایک خصوصی انٹر ویو میں کابینہ وزیر جاوید احمد ڈار نے کہا کہ ژالہ باری سے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع بارہمولہ کے مختلف دیہات میں کافی نقصان ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے علاوہ وسطی کشمیر اور شمالی کشمیر میں ژالہ باری ہوئی جس سے ہوئے نقصان کی بھر پائی کرنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے اس ضمن میں کارپ انشورنس اسکیم لاگو کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہے اور جلد ہی اس کو جموں کشمیر میں نفاذ کیا جائے گا تاکہ متاثرہ کسانوں اور باغ مالکان کو راحت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے ساتھ ہی متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا ۔

بارہمولہ کی مختلف سڑکوں کی خستہ حالی پر بات کرتے ہوئے کابینہ وزیر جاوید ڈار نے کہا کہ فی الحال موسمی صورتحال ان سڑکوں کی مرمت کی اجازت نہیں دیتا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ جونہی موسم ٹھیک ہوگا تو تمام سڑکوں کو ٹھیک کیا جائے گا اور جہاں جہاں کڈھے ہیں ان پر میکڈیم بچھائے جائے گا ۔رفیع آباد کے اپر بلٹ میں سڑکوں کی خستہ حالی اور پانی کی عدم دستیابی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاوید ڈار نے کہا کہ سرکار کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوامی مسائل کے حال میں تاخیر ہوئی تاہم انہوں نے کہا کہ اب عوامی سرکار آئی ہے اور لوگوں کو اپنا نمائندہ مل گیا ہے تو لوگ اب اپنی پریشانیوں کو لیکر عوامی نمائندوں کے پاس آتے ہیں ۔

ڈار نے کہا کہ امسال پلانوں میں وہ تمام چیزیں ٹھیک ہو جائے گی اور لوگوں کی راحت رسانی کیلئے کام کیا جائے گا ۔ پنچایتی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے سیاسی پارٹیاں ہمیشہ تیار ہو تی ہے ۔

Comments are closed.