پہلگام میں گاڑی کھائی میں جاگری ، سیاح از جاں ، متعدد زخمی

سیاحتی مقام پہلگام میں المناک سڑک حادثے میں ایک سیاح جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

نمائندے کے مطابق پہلگام آرو روٹ پر ایک تیورا گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK12A-0379سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ گاڑی رئیس احمد بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکنہ رنگوارڈ لاری پورہ چلا رہا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی پہلگام سے آرو کی طرف جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والے سیاح کی شناخت بوین بھاوسر ولد مہیش بھوسر ساکن گجرات کے طور پر کی گئی ہے جسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہلگام میں مردہ لایا گیا تھا۔

Comments are closed.