راجوری میں فوڈ پوائزننگ کا معاملہ ؛ بزرگ شہری از جاں ، سات افراد اسپتال میں زیر علاج

راجوری ضلع کے کوٹرنکا سب ڈویژن میں دو خاندانوں کے افراد کو شدید فوڈ پوائزننگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بزرگ کی موت ہو گئی ہے جبکہ سات دیگر کو گورئمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واقعہ کے پیچھے ایک جنگلی سبزی کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ ہونے کا شبہ ہے اور حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوٹرنکا کے موہرا گاو¿ں کے دونوں خاندانوں نے جمعہ کی دوپہر ایک جنگلی سبزی کھائی۔ دیر شام تک، خاندان کے آٹھ افراد نے فوڈ پوائزننگ کی علامات کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کنڈی منتقل کیا گیا اور بعد میں جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ اسپتال راجوری سے رجوع کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ایک 60 سالہ شخص، جس کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، دوران علاج دم توڑ گیا، جب کہ سات دیگر افراد جن میں زیادہ تر بچے تھے، اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Comments are closed.