کولگام میں بدنام زمانہ میاں بیوی منشیات فروش جوڑی کا گھر مسمار /پولیس

منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاون میں پولیس اور ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کولگام ضلع میں ایک مبینہ میاں بیوی کے منشیات فروش جوڑی کے رہائشی مکان کو مسمار کر دیا جو متعدد این ڈی پی ایس مقدمات میں ملوث ہے۔

حکام نے بتایا کہ مسمار کی گئی جائیداد بدنام زمانہ منشیات فروشوں نفیز احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار جو کہ برازلو جاگیر کے رہائشی ہیں اور ان کی اہلیہ رقیہ جان کی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق، نفیز احمد ڈار پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں درج این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/15 کے تحت ایف آئی آر نمبر 143/2020اور پولیس اسٹیشن کولگام میں درج این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20کے تحت ایف آئی آر نمبر 10/2021میں ملوث ہے۔

ان کی بیوی رقیہ جان کو بھی منشیات سے متعلق متعدد مقدمات کا سامنا ہے، جن میں ایف آئی آر نمبر 27/2023این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20 اور 21 کے تحت پولس اسٹیشن اننت ناگ میں درج ہے اور ایف آئی آر نمبر 10/2024این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21 کے تحت پولیس اسٹیشن یاریپ میں درج ہے۔ وہ اس وقت سینٹرل جیل سری نگر میں بند ہے۔

پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور خطے میں منشیات فروشوں کے زیر استعمال انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔

Comments are closed.