ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری : ستیش شرما نے روایتی ”کشمیر ی ٹانگہ “پر سواری کی
جموں و کشمیر کے کابینہ کے وزیر ستیش شرما نے کشمیر میں روایتی ”ٹانگہ “پر سواری کرتے ہوئے ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری کے اقدامات کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹرانسپورٹ سسٹم ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جاری کفایت شعاری مہم کی حمایت کریں اور گاڑیوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرنے کے بجائے ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع اختیار کریں۔
انہوںنے کہا ” پٹرول کی بچت کریں۔ میرے خیال میں یہ کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ گاڑیوں میں سفر کرنے کے بجائے، لوگوں کو ایسے روایتی ٹرانسپورٹ سسٹم کا استعمال کرنا چاہیے۔ ہر کسی کو اس مہم کی حمایت کرنی چاہیے۔ “
Comments are closed.