جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹنٹ گورنر مقرر

سرینگر، 14 جولائی / ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر کویندر گپتا کو لداخ کا نیا لیفٹنٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے

مرکزی سرکار کی جانب سے جاری ایک پریس کمیونیک میں گپتا کو بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) بطور لیفٹنٹ گورنر لداخکے استعفیٰ کے بعد نیا لیفٹنٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

حکمنامہ میں لکھا گیا ””صدر ہند نے بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) کا لداخ کے مرکزی علاقے کے لیفٹنٹ گورنر کے طور پر استعفیٰ قبول کر لیا اور کویندر گپتا کو نیا لیفٹنٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.