ٹیلی کام پروجیکٹ فراڈ کیس :کرائم برانچ کشمیر نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی
اقتصادی جرائم ونگ کشمیر نے کہا کہ اس نے ٹیلی کام پروجیکٹ فراڈ کیس میں کانپور کے ایک شخص کےخلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ کو امریکہ میں قائم ٹیلی کام کال پروجیکٹ کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا اور جھوٹی یقین دہانیوں کے ذریعے دھوکہ دہی سے رقم حاصل کی۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کرائم برانچ جموں و کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ کشمیر نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپوع کی عدالت میں
ہرکیت سنگھ ولد گرووہن سنگھ ساکنہ ماتا مندرلال بنگلہ، کانپور، اتر پردیش کے خلاف سیکشن 420 آئی پی سی کے تحت ایف آئی آر نمبر 44/2023میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ ایک تحریری شکایت سے متعلق ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو امریکہ میں قائم ٹیلی کام کمپنی کا اے ٹی اینڈ ٹی ان باو¿نڈ سیلز کال پروجیکٹ فراہم کرنے کے بہانے رقم بٹورنے پر آمادہ کیا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو بے ایمانی سے دھوکہ دیا اور دھوکہ دہی سے جھوٹی یقین دہانیوں پر رقم حاصل کی۔
بیان کے مطابق تفتیش کے دوران جمع کیے گئے شواہد کی بنیاد پر، الزامات ثابت ہوئے اور اسی کے مطابق عدالتی فیصلہ کے لیے مجاز عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ معاشی دھوکہ دہی کے خلاف چوکس رہیں اور ایسے کسی بھی واقعات کی اطلاع سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اکنامک آفینس ونگ کشمیر کو دیں۔
Comments are closed.