تاریخی ”ناراناگ مندر “زائرین اور سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا/منوج سنہا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا کہ سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لینے کے بعد ضلع گاندربل میں واقع تاریخی ”ناراناگ مندر “کو زائرین اور سیاحوں کیلئے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا ”’سیکورٹی کا مکمل جائزہ لینے کے بعد گاندربل میں ناراناگ مندر کو عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے“۔

واضح رہے کہ گاندربل کے بالائی علاقوں میں واقع یہ قدیم مندر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کچھ عرصے سے بند تھا۔

Comments are closed.