خاتون کے مبینہ قتل پر صفا پورہ گاندربل میں احتجاجی مظاہرے

رپورٹ ۔۔۔۔۔۔۔ ریاض بٹ

گاندربل /14جولائی / وسطی ضلع گاندربل کے صفا پور ہ علاقے میں خاتون کے مبینہ قتل کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

احتجاجی مظاہرین کے مطابق، ایک 28 سالہ خاتون کو اس کے ایک رشتہ دار نے اغوا کر کے قتل کر دیا اور پولیس سے فوری کارروائی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سول سوسائٹی کے ایک رکن سہیل احمد نے کہا”ہم اس میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں“۔

دریں اثناءسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل خلیل احمد پوسوال موقع پر پہنچے اور اہل خانہ اور مظاہرین کو فوری کارروائی اور جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا۔

Comments are closed.