صورہ سرینگر میں سکوٹی کی ٹکر سے تین سال کی معصوم بچی لقمہ اجل

سرینگر 20 مئی

سرینگر کے صورہ علاقے میں منگل کی دوپہر اسکوٹی کی زد میں آکر تین سالہ بچی کی موت ہوگئی۔

عین شاہدین کے مطابق اونتہ بھون سرینگر کے قریب ایک سکوٹی سوار نے کمسن بچی جس کی شناخت نبیحہ صفیر دختر محفوظ احمد بٹ ساکنہ حمزہ کالونی صورہ کے بطور ہوئی کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ بچی کو زخمی حالت میں صورہ اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھی ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ سکوٹی چلانے والے کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سکوٹی بھی ضبط کی گئی ۔

Comments are closed.