حکومت امرناتھ یاترا اور میلہ کھیر بھوانی کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے /وزیر اعلیٰ
سرینگر /20مئی /
وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے گاندربل میں کھیر بھوانی مندر کا دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امرناتھ یاترا اور میلہ کھیر بھوانی کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ”انتظامیہ مناسب انتظامات کر رہی ہے جبکہ میلہ کھیر بھوانی اور امرناتھ یاترا کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی سے متعلق اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن فی الحال صورتحال ایسی نہیں ہے کہ اس شعبے کو دوبارہ بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا”ایک بار امرناتھ یاترا ختم ہونے کے بعد، حکومت اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بیٹھے گی اور سیاحت کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے اقدامات کرے گی“۔عمر عبد اللہ نے مزید کہا کہ باہر سے آنے والے ٹور آپریٹرس بھی چاہتے ہیں کہ یہاں دوبارہ سیاحت کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا ” کچھ گروپوں نے دوبارہ آنا شروع کر دیا ہے۔
Comments are closed.