راہل گاندھی کا دورہ پونچھ خوش آئند، اس مشکل گھڑی میں کچھ لوگ ہمارے ساتھ ہیں:عمر عبداللہ
سرینگر/23 مئی
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے پونچھ دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں کچھ لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ترنامول کانگریس کا شکر گذار ہوں جنہوں نے سب سے پہلے جموں وکشمیر میں گولہ باری سے متاثرہ لوگوں سے ملنے کا سلسلہ شروع کیا۔
واضح رہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی 24 مئی کو پونچھ کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔راہل گاندھی کے اس دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘یہ ایک اچھی بات ہے کہ وہ آ رہے ہیں اور لوگوں سے ملیں گے اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں گے ‘۔انہوں نے کہا: ‘میں سب سے زیادہ مشکور ترنامول کانگریس کا ہوں جنہوں سے سب سے پہلے 5 ممبر یہاں بھیجے جنہوں نے روڈ سے پونچھ کا دورہ کیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے لگتا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں کچھ لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔سابق گورنر ستیہ پال ملک کے خلاف چارج شیٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘اس پر میں کچھ بھی نہیں کہوں گا’۔
Comments are closed.