جموں صوبے میں گرمائی زون کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
جموں، 28 اپریل
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں (ڈی ایس ای جے) نے جموں ڈویژن کے گرمائی زون علاقوں کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے 28 اپریل 2025 کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گرمائی زون کے ہائر سیکنڈری سطح تک تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکول اب صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے وقت کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا اور یہ 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔
Comments are closed.