حج 2025کی ادائیگی کے بعد جموں کشمیر کے حجاج کی واپسی کل سے شروع ہوگی

سرینگر /16جون /

حج 2025کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین کی واپسی کل یعنی منگل وار سے ہو رہی ہے اور جج کرام کو لیکر پہلی پرواز شام کو سرینگر کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرےگی ۔

حج ہاو¿س سری نگر کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی نے بتایا کہ 17جون کو پہلی پرواز کی آمد طے ہیں جو شام 8بجکر 30منٹ پر سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 178عازمین کو لیکر پہلی پرواز منگل وار کی شام سرینگر ہوائی اڈے پر لینڈ کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی واپسی کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور واپسی پر عازمین کی بنا خلل نقل و حرکت اور ان کیلئے دیگر سہولیات بہم رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منگل کو ایک ہی پرواز کی آمد ہے جس کے بعد دس روز بعد عازمین کی واپسی دوبارہ شروع ہو گی ۔

Comments are closed.