پہلگام حملہ : کانگریس پاکستان کے خلاف مرکزی حکومت کے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے / قرہ

سرینگر /28اپریل / ٹی آئی نیوز

کانگریس پارٹی پاکستان کے خلاف مرکزی حکومت کے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے کی بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے خیال کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس مسئلہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کے موقف میں کوئی اگر یا مگر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راہول گاندھی نے جو کچھ بھی کہا اس کی پوری قوم نے حمایت کی اور کانگریس حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

Comments are closed.