نوجوان صحافی احسان یوسف کے والد محترم انتقال کرگئے،صحافتی برادری کا اظہار دکھ

یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ گاندربل کے نوجوان صحافی اور جے کے نیوز لائیو کے مدیر اعلیٰ احسان یوسف ساکنہ بٹوینہ گاندربل کے والد محترم 16 جون 2025 بروز سوموار کو اس دنیا فانی سے انتقال کر کے خالق حقیقی سے جاملے
اناللہ واناالیہ راجعون

دکھ کی اس گھڑی میں سیاسی ،سماجی اور صحافتی برادری نے غم زدہ خاندان کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر پریس سروس کے بیورو چیف گاندربل ریاض احمد بٹ اور نمائندہ شاہد جیلانی نے مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین خاص طور پر احسان یوسف کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

اسی دوران سماجی کارکن بلال بٹ نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے

Comments are closed.