اے آر ٹی او اننت ناگ کے فلائنگ اسکارڈ کریک ڈاون میں 65 چالان جاری

انت ناگ /16جون

اننت ناگ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مہم تیز کردی گئی ہے ۔

اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اننت ناگ کی فلائنگ اسکارڈ ونگ نے نیشنل ہائی وے پوائنٹس اور وائلو کوکرناگ سمیت مختلف مقامات پر ایک انفورسمنٹ مہم چلائی، جس میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خاص طور پر اوور لوڈ شدہ اسکول، مسافر اور مال گاڑیوں کیخلاف کارورائی کی گئی ۔
کریک ڈاو¿ن کا بنیادی مقصد سڑک کی حفاظت کو بڑھانا اور ٹرانسپورٹ کے اصولوں کی سختی سے تعمیل کرنا تھا۔ اے آر ٹی او اننت ناگ مبشر جان کی سربراہی میں آپریشن کے دوران تقریباً 65 چالان موقع پر جاری کیے گئے اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر رشید احمد نے گاڑیوں کو چیک کیا اور چالان کیا اور کئی مجرموں کو اوور لوڈنگ اور غلط دستاویزات سے متعلق خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے۔

محکمہ کے سرکاری ترجمان نے کہا”موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ لاپرواہی کے طریقوں کو روکنے اور سڑک کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے یہ انفورسمنٹ مہمات باقاعدگی سے جاری رہیں گی“۔محکمہ نے گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور اوور لوڈنگ سے گریز کریں، بار بار ہونے والے جرائم پر سخت سزاو¿ں کا انتباہ دیا جائے۔

Comments are closed.