پاکستان کو سمجھنا چاہئے کہ نہ ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں کچھ ملے گا: سریندر چودھری

جموں، 28 اپریل

جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے پیر کے روز بتایا کہ پاکستان کو جموں وکشمیر میں گذشتہ زائد از تین دہائیوں کے دوران کچھ بھی حاصل نہیں ہوا اور اس کو مستقبل میں بھی کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔

موصوف نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘پہلگام کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘پاکستان کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ اس کوگذشتہ 35 برسوں میں بھی کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اس کو آگے کچھ حاصل ہونے والا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘جہاں تک پہلگام واقعے کا تعلق ہے تو جموں وکشمیر کے لوگوں کو بہت افسوس ہے کہ ہمارے مہمانوں پر حملہ کیا گیا اور ان کو مارا گیا’۔

Comments are closed.