پہلگام حملہ: وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کل آل پارٹی اجلاس طلب کیا

سرینگر /23اپریل / ٹی آئی نیوز

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کل یعنی جمعرات کو آل پارٹی میٹنگ بلائی

اس ضمن میں ایک خط میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام سیاسی جماعتوں، جموں و کشمیر کے اراکین پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو میٹنگ کیلئے مدعو کیا ہے۔

یہ میٹنگ کل سہ پہر 3بجے سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ہوگی۔

یہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے، دہشت گردی کی کارروائی کی مشترکہ مذمت اور امن، انصاف اور لچک کو یقینی بنانے کے لیے آگے کے راستے پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔

Comments are closed.