وزیر اعظم مودی نے سی سی ایس کی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 23 اپریل

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں گھناونے دہشت گردانہ حملے سے پیدا ہونے والے سیکورٹی چیلنجوں کا جائزہ لینے کے لئے آج دیر شام یہاں کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی (سی سی ایس) کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

مودی پہلگام حملے کے بعد سعودی عرب کا دورہ مختصر کرتے ہوئے آج صبح دارالحکومت واپس لوٹے اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سکریٹری وکرم مصری کے ساتھ ہوائی اڈے پر ملاقات میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سی سی ایس میٹنگ میں شرکت کی۔

قبل ازیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے قومی سلامتی کے مشیر ڈوال کے ساتھ بات چیت کی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور دیگر حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں جموں و کشمیر پولیس کی مدد کے لیے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) کی ایک ٹیم نے بھی حملے کی جگہ کا دورہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام پورے علاقوں میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔یواین آئی

Comments are closed.