کرشنا گھاٹی پونچ جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

سرینگر /13جنوری / /

پونچھ کے کرشنا گھاٹی جنگلات میں فوجی گاڑی پر ملی ٹنٹوں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ میںکوئی جانی یا مالی نقصان نہیںہوا تاہم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق کرشنا گھاٹی پونچھ جنگلات میں جمعہ کی شام دیر گئے مشتبہ ملی ٹنٹوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی ۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”جمعہ کو شام کے 6بجے،پونچھ سیکٹر میں کرشنا گھاٹی کے قریب ایک جنگل سے مشتبہ ملی ٹنٹوں نے فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے پر گولیاں گولی چلائی“۔انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ایک کمانڈنگ آفیسر کی قیادت میں پونچھ ضلع کے کھنہ تار میں سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میںروانہ کی گئی ہے جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور کمانڈنگ آفیسر کے ساتھ ساتھ دیگر فوجی اہلکار بھی محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش جنگلات میںبڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ خیال رہے کہ21 دسمبر کو پونچھ کے ڈیرہ کی گلی علاقے میں دھاتیا موڑ میں فوج کی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں فوج کے چار اہلکار مارے گئے تھے ۔
14

Comments are closed.