شمالی کمان کے فوجی کمانڈر وارد کشمیر ، کپواڑہ کے مژحل سیکٹر کا دورہ کیا
سرینگر /13جنوری /
سیکورٹی صورتحال اور آپریشل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے وارد کشمیر ہوئے اور انہوں نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔اس موقعے پر انہیں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ آپریشنوں کے بارے میںبھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
سٹار نیوز نیٹ ورک ( ایس این این ) کے مطابق فوج کے شمالی کمان کے فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی کشمیر وارد ہوئے جہاں انہوں نے فوج کے چین کارپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی کے ہمراہ مژھل علاقہ کا دورہ کرکے وہاں کنٹرول لائن کے علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران فوجی آفیسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر آرمی کمانڈر کو فیلڈ کمانڈرس نے سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔جس کے بعد انہوں نے لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں خطے میں چیلنجز اور موسمی حالات کے باوجود دفاعی ڈھانچے کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق شمالی فوج کے کمانڈر نے فوجی اہلکاروں کے ساتھ بات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے بتایا گیا کہ جنگجوﺅں مخالف آپریشن کے دوران فوج انسانی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے جبکہ فوج سرحدوں پر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے داخلہ خطرات سے نپٹ رہی ہے ۔انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے لائن آف کنٹرول پر اجوری سیکٹرمیں راشٹریہ رائفلز کے ساتھ دو یونٹوں کا دورہ کیا، اور انہیں دراندازی کے انسداد کے گرڈ اور اپنائے جانے والے عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے اپنائے گئے اقدامات کو سراہا اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر فوجیوں کی تعریف کی۔عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے انہیں تمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی تلقین کی۔ادھر ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے دورے کے دوران سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاو وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت بھی کی ۔
Comments are closed.