پہلگام سانحہ: حملہ آوروں کی جانکاری دینے والوں کیلئے20لاکھ روپےانعام کا اعلان

سری نگر،23اپریل

جموں و کشمیر پولیس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو 20 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے

۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مفرور دہشت گردوں کی شناخت اور گرفتاری کو ممکن بنانا اور انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانا ہے ۔پولیس کے ترجمان نے بدھ کے روز بتایا، "پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ واقعے کی تحقیقات تمام زاویوں سے جاری ہیں۔ سیکیورٹی ایجنسیاں سرگرمی سے کام کر رہی ہیں، اور ایسے میں اگر کوئی فرد حملہ آوروں کے بارے میں مصدقہ اطلاع فراہم کرتا ہے ، تو اسے 20 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ ساتھ ہی اس کی شناخت کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔”

پولیس نے عوام سے ایک بار پھر پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، نقل و حرکت یا افراد کے بارے میں فوری اطلاع قریبی پولیس تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل کے ذریعے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے ۔ یو این آئی

Comments are closed.