بٹہ مالو میں آگ کی ہولناک واردات ، چھ دکانیں جل کر خاکستر

سرینگر /09دسمبر

سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں چھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی اور ان میں موجود سازو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بٹہ مالو میں ایک منزلہ شاپنگ کمپلکس میں کم از کم چھ دکانوں کو آگ لگنے سے نقصان پہنچاجس کے بعد محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔

مزید برآں، واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اہلکار نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے

Comments are closed.