
کشمیر میں اپریل کے اختتام تک موسم ساز گار رہنے کا امکان
سری نگر، 24 اپریل
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم ساز گار رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 24 اپریل کو بعد دوپہر کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران گلمرگ، بانہال اور رام بن کے کچھ حصوں اور متصل علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں اپریل کے اختتام تک موسم ساز گار رہنے کا امکان ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا ہے۔
کشمیر میں سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ جموں صوبے میں بھدرواہ سب سے سرد علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
Comments are closed.